بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کی 33 ویں سالگرہ 3فروری کومنائی جائے گی

 جہانیاں(آن لائن)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی،بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ 3فروری کومنائی جائے گی۔پیپلزپارٹی کے زیراہتمام جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا ئیںکی جائیں گی۔آصفہ بھٹو 3 فروری 1993ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔