اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دی ہے۔ یوم ثقافت سندھ پر پیغام دیتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ دن وادیِ مہران کی بھرپورثقافتی ورثہ، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے، یوم ثقافت سندھ کے لازوال لیگیسی، ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے، جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشنی کا مینار رہی ہے، سندھ کا اتحاد و بھائے چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں، اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لییاحترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔