لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو انتظامیہ نے انجینئرز ٹائون سب ڈویڑن کے دو فیڈرز کو 132 کے وی آڈٹ اینڈ اکائونٹس گرڈ سٹیشن پر کامیاب منتقل کردیا ،نئے 132 کے وی آڈٹ اینڈ اکائونٹس گرڈ سٹیشن سے دونوں فیڈرز کی بجلی بحال کر دی گئی۔ٹی آئی پی۔I اور ڈیفنس روڈ -II فیڈرز ویلنشیا ٹائون گرڈ سے آڈٹ اینڈ اکائونٹس گرڈ منتقل کر دیے گئے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکائونٹس گرڈ سے بجلی کی فراہمی زیادہ مستحکم اور تکنیکی نقصانات میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔