جلالپور پیر والا کو بچانے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں :کاظم پیر زادہ

وزیراعلی مریم نوازشریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں
اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی، پھیلاؤکو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کررہاہے 
لاہور (آن لائن) صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، جلالپور پیر والا کو بچانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں - وزیراعلی مریم نوازشریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں -اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی، پھیلاؤکو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کررہاہے - ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کافیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیاہے -صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ بھٹہ بند کو دونوں سائیڈ سے ٹیک اپ کر لیا ہے - لودھراں والی سائیڈ پراریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشینری کل رات سے راستہ بنارہی ہے- بندکی ایک سائیڈ پر موجود پانی کی وجہ سے راستہ بنانا ضروری ہے -موٹروے والی سائیڈ پر موجود شگاف کو پر کرنے کے لئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے،دونوں اطراف سے کام جاری ہے -اریگیشن کی ٹیکنیکل ٹیم ہر گھنٹے بعد پانی کے ذخیرے (Pond) کی صورتحال مانیٹر کررہی ہے-اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جلالپور شہر محفوظ رہے گا-انشاء للہ اب جلالپور شہر سیلابی پانی سے مزید متاثر نہیں ہوگا - موٹروے کی طرف جانے والا پانی بھی بتدریج کم ہورہاہے -دونوں سائیڈ کے 6شگاف بھی پر کرنے کا عمل بہت جلد شروع ہوجائے گا اور جلد ا نشاء للہ صورتحال نا رمل ہوجائے گی