موٹر وے ایم 5 جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے ایم 5 کو جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند کر دیا گیا، موٹر وے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگیرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑا جا رہا ہے۔ ساو?تھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساوتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔