سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد جہنم واصل

ہلاک ہونے والے خوارج درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے
 ڈیرہ اسماعیل خان(نیٹ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا?ئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء￿  میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء￿ ، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پْرعزم ہے