مریم نواز کل ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کریں گی

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز 22 ستمبر بروز پیر ساہیوال کا دورہ  کریں گی ، وہ عوام کی سفری سہولیات کے لیے الیکٹرک بس  چلانے  کے منصوبے  کا افتتاح  کریں گی۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن  کے تحت پنجاب حکومت  ساہیوال  میں 26 الیکٹرک بسیں چلائے گی،مرحلے میں ساہیوال  کے لیے سولہ بسیں  فراہم کی جا رہی ہیں