5ممالک معاہدے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں:اختیار ولی خان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نومبر میں متوقع ہے:معاون خصوصی وزیراعظم
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے  معاون خصوصی  اختیار ولی خان نے  کہا ہے  پاکستا  ن اور  سعودی عرب کے مابین طے پانیوالے دفاعی معاہدے  میں میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایک غیر مسلم ملک بھی شمولیت کیلئے تیار ہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے ،انکے ہمراہ  کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہاہے۔ ایک انٹرویو میں   اختیار ولی خان  نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مئی میں حملہ ہوا اور پھر 10 مئی کا جو ہم نے جواب دیا ، وہ سلسلہ آب و تاب سے جاری ہے ، ایران پر حملہ ہوا اس میں جو پاکستان کا کر دار رہا وہ شاندار تھا