سعودی حکام ابراہام معاہدے میں شامل ہونے کو تیار ہیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے  سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہام معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے  انٹرویو میں کہا سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے لیے غزہ جنگ کے دوران ابراہام معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔ اب مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں جو غزہ جنگ کی وجہ سے رک گئے تھے۔امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا  سعودی عرب کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا اْس وقت اس لیے بھی ممکن نہیں تھا کیونکہ ایران مشرق وسطیٰ میں مؤثر طاقت رکھتا تھا‘ اب ایران کی طاقت کم ہوگئی۔