بانی کو علاج کیلئے باہر جانا ہے تو درخواست دیں: اختیار ولی خان

جیل میں تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، کسی کو بیماری لگنی ہو تو کہیں بھی لگ سکتی ہے:کوآرڈینیٹر وزیراعظم
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات کے پی اختیار ولی خان  نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کوعلاج کیلئے باہر جانا ہے تو عدالت میں درخواست دیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  کہ 2 دسمبر کو عظمی خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں بانی کی صحت ٹھیک بتائی گئی تھی۔اختیار ولی خان نے واضح کیا کہ کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا جیل میں تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، اب کسی کو بیماری لگنی ہو تو کہیں بھی لگ سکتی ہے۔