صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 اس دورے کے دوران وہ 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔یہ کانفرنس 1995 میں کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر سماجی ترقی کے امور کا جائزہ لینا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔صدر زرداری اس دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔