لاہور (کرائم رپورٹر) وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہری حیدر علی، عمران علی (امانت میں خیانت)، خورشید بی بی اور منیر احمد (اغوا) جبکہ کلیم اللہ، عبداللہ (چوری)، علی رضا (چیک ڈس آنر) اور رمشاء طارق (زیادتی) کے مقدمات پیش کیے گئے۔ ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں بھجوایا گیا اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔