رشوت کی ویڈیو وائرل ،سب انسپکٹر معطل

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) شہری سے رشوت لینے پر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر الیاس گوندل کو معطل کر دیا گیا، ایس ڈی پی او سٹی کو تحقیقاتی افیسر مقرر کر دیا ، رشوت لینے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔