ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سزا جزا کا عمل بحال نہ ہوا

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سزا جزا کا عمل بحال نہ ہوا ، اضلاع کی کارکردگی جانچنے کا نظام بحال نہ ہونے سے ایجوکیشن اتھارٹیز نے سکولوں پر توجہ چھوڑ دی۔اضلاع کی درجہ بندی کا نظام اڑھائی سال پہلے روکا گیا تھا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے درجہ بندی کے نظام میں بہتری لانے کا اعلان کیا تھا۔ درجہ بندی کے نظام میں بہتری لائی گئی نہ نظام بحال ہوا۔پرانے نظام کے تحت پہلے تین نمبر والی ایجوکیشن اتھارٹیز کو انعام دیا جاتا تھا۔خراب کارکردگی والی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے خلاف کارروائی ہوتی تھی۔