ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ

سی اوز اور ڈی اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی
لاہور( کرائم رپورٹر )محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایلیمنٹری ٹیچرز اور سینئر ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ جاری کر دی۔محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر سنیارٹی لسٹیں فراہم کی جائیں ورنہ سی اوز اور ڈی اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل دسمبر میں بھی ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں طلب کی تھیں۔ سنیارٹی لسٹیں تیار نہ ہونے سے ہزاروں اساتذہ کی ان سروس پروموشن التوا کا شکار ہے۔