فری ایجوکیشن :قانون پر عملدرآمد بارے اتھارٹیز کوہدایت

مستحق بچوں کو تعلیم دینے کی ذمہ داری متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز پر عائد ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے  فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 پر عملدرآمد بارے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ  2014 کا اطلاق تمام پرائیویٹ سکولز پر ہوگا،مذکورہ قواعدو وضوابط کے تحت صوبہ بھر کے تمام پرائیویٹ سکول 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہونگے۔  ان بچوں سیایڈمشن،ٹیوشن،سکیورٹی سمیت دیگر کوئی بھی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے،صوبے بھر کی ایجوکیشن اتھارٹی آو ٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔آو ٹ آف سکولز غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم دینے کی ذمہ داری متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز پر عائد ہوگی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولز کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے گی۔