لاہور(خصوصی رپورٹ)نہم جماعت کے طلبا کی عمر اور ذہنی اعتبار سے مشکل کو دیکھتے ہوئینصاب میں کمی پر غور کیاجارہا۔صوبائی وزیر تعلیم نے سلیبس مشکل ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ رانا سکندر کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ہے کہ نہم کیطلبا سلیبس کیوجہ سے ذہنی تنا ئو کا شکار ہیں،ماہرین نصاب اور اساتذہ سلیبس کو کم اور آسان کرنے پر کام کررہے ہیں۔جلد ہی طلبا کو نصاب میں کمی کے حوالے سے خوشخبری دی جائے گی،نہم کتاب کے نصاب کو لے کر طلبا،اساتذہ اور والدین پریشانی کا شکار تھے،اساتذہ اور والدین نے نہم کا سلیبس شارٹ کرنے کا مطالبہ پہلے سے کر رکھا تھا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کا دورانیہ کم ہونے کیوجہ سے قلیل وقت میں طلبا کو نہم کا مکمل سلیبس پڑھانا مشکل تھا۔