رواں مالی سالی کیلئے مختص بجٹ اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے،کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے :آئی ایم ایف کی رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سیلاب کے باعث رواں مالی سالی کیلئے مختص بجٹ اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے، آئی ایم ایف کی ریجنل اکنامک آئوٹ لْک میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ، آئی ایم ایف رپورٹ کیمطابق پاکستان کو سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکہ لگا ہے، سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، سیلاب کے باعث کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، ریجنل اکنامک آئوٹ کیمطابق پاکستان کو ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفامز لانے کی ضرورت ہے، رپورٹ میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ مالی سال 2030 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہ سکتی ہے، پاکستان کرنٹ اکائونٹ بیلنس کو مثبت کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کنٹرول کرنے میں مدد ملی، پاکستان اصلاحات پر عملدرآمد اور فنانشل ڈسپلن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، رپورٹ کیمطابق گزشتہ برسوں کی نسبت رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے پاکستان کو مختلف شعبوں کیلئے دی گئی شارٹ ٹرم سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا، آئی ایم ایف رپورٹ میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال درمیانے درجے کی آمدن کے ممالک میں پاکستان رواں مالی سال تیسرے نمبر پر گروتھ حاصل کرے گا مڈل انکم ممالک میں مصر، مراکش کی جی ڈی پی گروتھ پاکستان سے زیادہ ہو گی رپورٹ میں مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں مجموعی گروتھ 3.7 کا تخمینہ لگایا گیا مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں بجٹ خسارہ 2.8 کا تخمینہ اور مہنگائی کا مجموعی تخمینہ 9 فیصد لگایا گیا ہے۔