لاہور (آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے 40 سے زائد ممبران نے بانیپی ٹی آ ئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دئیے۔ ذرائع کے مطابق 7 ممبران قائمہ کمیٹوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروادئیے ہیں۔صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں میں بطور ممبر اپوزیشن کے 30 سے زائد ارکان نے بھی اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئیے ہیں