سٹیٹک میٹرز کی عدم دستیابی ، صارفین مشکلا ت کاشکار

لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو میں سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کا معاملہ ،لیسکو صارفین دوہری مشکل میں پھنس گئے، سٹیٹک میٹرز دستیاب نہ ہی اے ایم آئی میٹرز میسر، لیسکو کے سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے فیصلے سے صارفین خوار ہو گئے ، ہزاروں صارفین ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود میٹرز سے محروم ،سنگل فیز نیو کنکشنز کے لیے سٹیٹک میٹر 19 اگست تک جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے، میٹرز کی تنصیب تاحال نہ ہوسکی۔