لاہور (آئی این پی) لیسکو نے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی بجائے ایک بار پھر عام سٹیٹک سنگل فیز میٹرز کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے،کمپنی نے چار لاکھ سنگل فیز سٹیٹک میٹرز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ لیسکو کی جانب سے تقریبا ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے یہ میٹرز خریدے جائیں گے، جس کے لیے خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب لیسکو کی جانب سے دوبارہ سٹیٹک میٹرز کی خریداری کے فیصلے نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔