ملک میں 3 لاکھ 36 ہزار 582 رجسٹرڈ ڈاکٹرز

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک میں صحت کے شعبہ میں مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 0.8 فیصد خرچ کیاگیا،ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 582 ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں کل ہسپتالوں کی تعداد 1 ہزار 934 ہے۔بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5 ہزار 746 ہے۔2025 میں صحت کے شعبہ کے لئے 19 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔اقتصادی سروے کے مطابق نومولود بچوں کی شرح اموات 1000 میں 47 فیصد رہی۔