خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

 ملزم گھر کے باہر جھاڑو لگاتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے فرار ہو گیا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں گھر کے باہر کام کرنے والی خواتین سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش ملزم حمزہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گلی میں گھر کے باہر جھاڑو لگاتی ہوئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے فرار ہو گیا تھامتاثرہ خاتون کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے پر ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو باغبانپورہ کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کی بنیاد پر ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے فوری اور مئوثر کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔