مشرقی کروشیا میں ایک اہم arqueological دریافت ہوئی ہے جس میں کھدائی کے دوران قدیم رومی سپاہیوں کی گمشدہ باقیات برآمد ہوئیں ہیں۔
یہ باقیات ایک اجتماعی قبر میں پائی گئیں، جس کا مقام ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مرسا کے علاقے میں بتایا ہے۔ یہ سپاہی تقریباً 1800 برس قبل ہونے والی مرسا کی جنگ میں ہلاک ہوئے تھے، اور ان کے ڈھانچے بالکل محفوظ حالت میں ہیں، جس سے تاریخ کو سمجھنے کا ایک قیمتی موقع ملا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مرسا کے شہر کے کنویں کی کھدائی کے دوران ہوئی، جو یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر سے قبل کی گئی تھی۔ تحقیق کے سربراہ، ماریو نواک، کا کہنا ہے کہ یہ ڈھانچے رومی دور کے ہیں اور ان کی حالت بہت اچھی ہے، جس سے ان کی زندگی، ہلاکت اور اس دور کی فوجی تاریخ کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔ یہ دریافت نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ رومی سلطنت کے فوجی نظام اور اس کی تاریخ کو سمجھنے کے لیے بھی ایک اہم حوالہ ہے۔