یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرائیں، 63 ہلاک اور درجنوں زخمی

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرائیں، 63 ہلاک اور درجنوں زخمی

یوگنڈا کے کمپالا گلو ہائی وے پر ایک سنگین ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 یہ حادثہ خاص طور پر خطرناک اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا، جب کئی تیز رفتار گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے لگیں۔واقعہ کا مرکز کتالیبے گاؤں میں واقع ہے، جہاں چار تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں خوفناک تصادم ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ برسوں کا سب سے بدترین ٹریفک حادثہ ہے۔

پولیس نے حادثے کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔