لندن ہائی کورٹ میں مریم نواز کو اہم کامیابی، نجی چینل نے معذرت کی زبانی اعتراف کیا

لندن ہائی کورٹ میں مریم نواز کو اہم کامیابی، نجی چینل نے معذرت کی زبانی اعتراف کیا

ویب ڈیسک : توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔یہ الزام 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے ٹاک شو میں کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ سے ایک گھڑی حاصل کی، جس کی اصل قیمت 10 لاکھ روپے تھی، مگر اسے صرف 45 ہزار روپے میں خریدا گیا۔

مریم نواز کا یہ مقدمہ برطانیہ کی ہائی کورٹ میں ان کے وکلاء کی جانب سے دائر کیا گیا، جن کی نمائندگی بیرسٹر ڈیوڈ لیمر (ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبرز) اور سعدیہ قریشی اور عشرت سلطانہ (اسٹون وائٹ سولی سیٹرز) نے کی۔نجی ٹی وی چینل نے توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ ہم غیر ارادی طور پر غلط معلومات کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر مریم نواز کو پہنچنے والی اذیت اور نقصان پر معذرت خواہ ہیں۔