کراچی: نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی، شیٹرنگ لگی چھت منہدم

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی، شیٹرنگ لگی چھت منہدم

کراچی: کورنگی کریک کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث عمارت کی بالائی منزل پر واقع آڈیٹوریم مکمل طور پر جل گیا، جبکہ شیٹرنگ لگی چھت بھی منہدم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آگ آڈیٹوریم میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں آڈیٹوریم کو شدید نقصان پہنچا اور بالائی منزل کی چھت گر گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائر فائٹرز نے کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو 1122 کے عملے نے عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔