ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابھینو کشیپ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں، اور وہ فلم "دبنگ" کے دوران ان سے ناخوش تھے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کے خلاف متنازع بیانات دینے والے ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے "دبنگ" میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے سیٹ پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، اور ابھینو کا کہنا ہے کہ سلمان خان فلم کے فوکس میں صرف خود کو رکھنا چاہتے تھے۔
مزید برآں، ہدایتکار نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے مبینہ طور پر فلم کے ایڈیٹر کو اغوا کر کے "دبنگ" کے فائنل کٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ ابھینو کشیپ ماضی میں بھی سلمان خان اور ان کے خاندان پر کئی سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں، تاہم خان خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔