کراچی: فائرنگ، لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں 4 ملزمان زخمی، 1 ہلاک

کراچی: فائرنگ، لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں 4 ملزمان زخمی، 1 ہلاک

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر 1 کے قریب ایک چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شخص کو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق، ہوٹل کے مالک نے اسے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی، جس کے بعد مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب، کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں، گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔