بھارت کی جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ ، دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،سردارایازصادق

بھارت کاسندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی علاقائی امن کے لیے خطرہ‘اسپیکر قومی اسمبلی
 جنیوا (آن لائن)  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے ۔  فتنہ الخوارج  کی افغان سرزمین سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کی پشت پناہی بھی باعث تشویش  ہے ۔ جنیوا میں منعقدہ  151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی  سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانی ہمدردی، انصاف، اور بین الاقوامی اصولوں کے استحکام کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ریاستی خودمختاری کے احترام اور شہری آبادی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو  انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا المیہ قرار دیا اور غزہ میں جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کیا