والد کو ستمبر میں اس وقت آئس نے گرفتار کرلیا تھا جب وہ اپنے کام پر جا رہے تھے
والدکے پاس ورک پرمٹ موجود تھا،گرین کارڈ سے متعلق انٹرویو ہونے ہی والا تھا
شکاگو (آئی این پی)امریکی ریاست الی نوائے سے ڈی پورٹ آصف امین چیمہ کی بیٹیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے والد امریکا میں قانونی طور پر مقیم تھے اور انہیں جبری پاکستان بھیجنا منصفانہ عمل نہیں ، والد کو واپس امریکا آنے کی اجازت دی جائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق شکاگو کے علاقے ہمبولٹ پارک میں ریستوران کے مالک آصف امین کی بیٹیوں کا دعوی ہے کہ ان کے والد کو ستمبر میں اس وقت آئس نے گرفتار کرلیا تھا جب وہ اپنے کام پر جا رہے تھے۔بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کیوالد کے پاس ورک پرمٹ موجود تھا اور ان کا گرین کارڈ لینے سے متعلق انٹرویو ہونے ہی والا تھا۔آصف امین کو نومبر میں ڈی پورٹ کیا جانا تھا مگر فلائٹ پر سوار کیے جانے سے کچھ لمحے پہلے انہیں سینے میں شدید درد کی وجہ سے اسپتال داخل کرنا پڑا تھا۔اپیلز کورٹ نے آصف امین کو امریکا میں رہنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پرآصف امین کو یکم جنوری کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا