میزائل پروگرام پر پابندیاں‘ پاکستان نے امریکہ سے سفیر کو مشاورت کیلئے بلالیا

رضوان سعید شیخ کی وزیراعظم شہباز شریف‘ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ میں پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی میزائل پروگرام پر امریکہ کی بیجا تنقید اور پابندیوں کے بعد اسلام آباد نے واشنگٹن میں اپنے سفیر رضوان سعید شیخ کو مشاورت کے لئے بلا لیا۔ذرائع کے مطابق سفیر رضوان سعید شیخ اہم صلاح مشوروں اور ضروری ہدایات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے،رضوان سعید شیخ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ میں پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،سفیر رضوان سعید شیخ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سفیر رضوان سعید شیخ وزیراعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کو واشنگٹن میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں، کامیابیوں اور پیشرفت سے آگاہ کریں گے