امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کا ایک حصہ گرا دیا

 بال روم بنایا جائے گا ، بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ ، مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی 
واشنگٹن(آئی این پی   ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاوس کا ایک حصہ گرا دیا۔امریکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  وائٹ ہائو س کے اندر گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دئیے جائیں گے۔اس حوالے   اپنے ایک  بیان میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کی عمارت انہیں بہت پسند ہے اور اس تعمیر کیلئے  وائٹ ہاوس کا مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ توڑ پھوڑ سے وائٹ ہائو س کی مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔