ایرانی قائم مقام قونصل جنرل کا پونچھ ہاوس کادورہ

لاہور( کرائم رپورٹر)ایرانی قائم مقام قونصل جنرل کا پونچھ ہاو?س کا دورہ، حکومت پنجاب کی بحالی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ایرانی قائم مقام قونصل جنرل اور پبلک ریلیشنز آفیسر نے تاریخی ورثہ پونچھ ہاوس کا دورہ کیا۔ڈی جی انڈسٹریز نے پونچھ ہاوس کی تاریخی اہمیت، بھگت سنگھ گیلری اور عدالت کی بحالی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سر شاد ی لال اور علم دین شہید کے نام سے دو نئی گیلریوں پر بھی کام جاری ہے۔ایرانی قونصل جنرل نے 175 سالہ قدیم عمارت کی بحالی پر حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔