وائٹ ہاوس میں پارٹی کے دوران صدرجو بائیڈن نے3 بچوں کو کاٹ لیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی انتخابات سے قبل وائٹ ہاوس میں آخری ’ہالووین پارٹی‘ میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہیلہ، خاتونِ اوّل جِل بائیڈن بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، بائیڈن نے 3 بچوں کو کھیل کھیل میں کاٹ بھی لیا‘تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اوّل جِل بائیڈن نے وائٹ ہاو¿س میں آخری ’ہالووین پارٹی‘ کا اہتمام کیا، جس میں ناصرف بڑوں بلکہ بچوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تقریب کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، جن میں ایک جانب خاتونِ اوّل کو پانڈا کا روپ دھار کر بچوں کو محظوظ کرتے تو صدر جو بائیڈن کو ننھے بچوں کے ساتھ ٹرِک یا ٹریٹ کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔امریکی صدر نے تقریب کے دوران ٹرِک یا ٹریٹ کھیلتے کھیلتے 3 کمسن بچوں کو جو چکن اور آئس کریم کے روپ میں پارٹی میں شریک ہوئے تھے، کاٹ بھی لیا۔وائرل ویڈیو میں صدر جو بائیڈن ہالووین کی تقریب کے دوران خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ بچوں کو مٹھائیاں دیتے بھی نظر آئے۔