عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس بلایا گیا: فیصل کریم

 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا‘ ماضی میں اجلاس سپیکر خود ہی بلا لیتے تھے
،وزیر اعلی کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ 

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے پشاور میں بجٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا۔ ماضی میں اجلاس اسپیکر خود ہی بلا لیتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ صوبہ کنگال ہوچکا ہے، شاید اپنی جیب سے قرضہ دیں گے۔انہوں نے کوہستان اسکینڈل کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں 22 کروڑ روپے اعظم سواتی کے اکاونٹ میں گئے، اعظم سواتی کو نیب نے نوٹس دیا ہے۔ ان لوگوں نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیا۔