غزہ جنگ بندی کے مقاصد حاصل نہ ہوئے تو اسرائیل پر پابندی لگا سکتے ہیں یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ٹلا نہیں 
  اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اس وقت تک رہے گا جب تک غزہ کے زمینی حقائق میںمستقل بہتری ثابت نہ ہو جائے
برسلز(آئی این پی )یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہو چکا لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالس نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اب بھی برقرار ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک غزہ کے زمینی حقائق میں قطعی اور مستقل بہتری ثابت نہ ہو جائے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی نے صورتحال ضرور بدلی ہے تاہم اگر غزہ میں امداد کی فراہمی اور سنگین صورت حال میں بہتری نہ آئی تو اسرائیل پر
 پابندیاں لگ سکتی ہیں