بیجنگ (آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے مقاصد جلد حاصل ہونے کی امید ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گو جیاکن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایران اسرائیل جنگ بندی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین نہیں چاہتا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو، اور وہ مشرقِ وسطی میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں۔ترجمان نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، جنگ بندی کے مقاصد جلد حاصل ہونیکی امید ہے۔