اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر چیئرلفٹ،کیبل کار اور زپ لائن نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق پی اے اے کے شعبہ کمرشل نے اس منصوبے کے لئے ٹینڈرجاری کردیا،مسافروں کو ٹرمینل سے کار پارکنگ تک زپ لائن،کیبل کار اور چیئرلفٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد مسافروں کو تفریح کے ساتھ وقت کی بچت بھی فراہم کرنا ہے، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔