قراقرم ایکسپریس منسوخ مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔قراقرم کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔لاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیر آباد، لالہ موسیٰ روانہ ہوئی۔