اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو مراکش کے وزیرِ خارجہ ناصر بوریطہ کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مراکشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے ناصر بوریطہ نے بخوشی قبول کر لیا