پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کو ملنے والی ریٹائرمنٹ مراعات پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے کی نجکاری کو بڑا دھچکہ،نجکاری کے بعد ملازمین کو ملنے والے ریٹائرمنٹ مراعات پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔میڈیکل کوریج سہولت جاری نہ رکھنے کی شق پر مذاکرات معطل ہوگئے۔اس سے قبل میڈیکل سہولت کے خاتمے پر بات نہیں ہوئی تھی۔پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ ورکر ایسوسی ایشن کو سٹیٹ لائف انشورنس کی آفر کی گئی تھی۔تاہم آفر اقدام کو تحریری سہولت کے طور پر مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔