سول ملازمین ترمیمی بل اور اقبال اکیڈمی ترمیمی بل تفصیلی جائزے اور سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹیوں کے سپرد
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور جبکہ سول ملازمین ترمیمی بل 2025 اور اقبال اکیڈمی ترمیمی بل 2025 دونوں بلوں کو تفصیلی جائزے اور سفارشات کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہواقومی اسمبلی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظورکر لیا گیا، بل پارلیمانی سیکرٹری آسیہ اسحاق نے پیش کیا۔اس کے علاوہ دو اہم ترمیمی بل،سول ملازمین ترمیمی بل 2025 اور اقبال اکیڈمی
ترمیمی بل 2025 — وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں پیش کیے۔