کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع سبی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار خفیہ اطلاع پرکارروائی کے لیے پہنچی تو فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی تاہم سی ٹی ڈی کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا