خیبرپختونحوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘ 22 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ ‘گولہ بارود برآمد

جنوبی وزیرستان‘بنوںاور ٹانک میں کارروائیاں کی گئیں‘پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  فورسز کے ساتھ کھڑی ہے :وفاقی وزیر دخلہ 
راولپنڈی(آئی  این پی )خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع ٹانک میں ایک اور جھڑپ کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا  ہے  قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔  پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے