دو جوڈیشل افسران کی خدمات حکومت کے سپرد

لاہور(خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد دو جوڈیشل افسران کی خدمات حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس فرح ناز مرزا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نعیم احمد کی خدمات حکومت کے سپرد کی گئیں۔ مس فرح ناز مرزا کو جج احتساب عدالت IIIلاہور جبکہ نعیم احمد کو جج احتساب عدالت ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں جوڈیشل افسران کو24نومبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کر نے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔