لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ جج عرفان حیدر انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل-II لاہور میں بطور پریزائیڈنگ آفیسر فرائض سر انجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں سیشن جج عرفان حیدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری 09 جنوری 2026 کو یا اس سے پہلے سنبھال لیں۔