چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں عمل میں آئیں
ججز کو 15 ستمبر تک نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،نوٹیفکیشن
لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 6 ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف عدالتوں میں نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا کو جوڈیشل ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور تعینات کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر X ساہیوال، سیشن جج چوہدری محمد الیاس کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر IV فیصل آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر V سرگودھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان میں تعینات کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 ستمبر 2025 تک اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیں۔