قتل کیس میں قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیشن کورٹ لاہورنے دوست درزی کو قینچی کے وار سے شہ رگ کاٹ کر قتل کرنے کا کیس میں ملزم محمد اسلم کو قتل کیس میں قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے سال 2024 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ معمولی تنازع پرملزم نے اپنے ساتھی درزی کاشف کو قینچی کے وار کر کے شہ رگ کاٹ دی ،پراسیکیوٹر بلال عبدالرؤف نے ملزم کے خلاف سترہ گواہ پیش کئے۔