بورے والا (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد محسن نے قتل کے مرکزی ملزم کو عمر قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمود آصف نے دو سال قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں نثار احمد کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کیا، جس پر عدالتی کارروائی جاری رہی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔